باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر میں میڈیا بریفنگ دیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 16:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جس سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر میں میڈیا بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے متعلق آگاہ کریں گے جبکہ آئی ایس پی آر کی جانب سے حملے میں ملوث گرفتار افراد کو بھی میڈیا کے سامنے لائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ سنحہ چارسدہ کی تحقیقات تقریبا آخری مراحل میں ہیں جبکہ آج ہونے والی میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے افغانستان کو تین آپشن دی جائیں گی ۔