کرپشن کی روک تھام کے:پولیس ، محکمہ مال ، ڈسٹرکٹ و ٹاؤنز ، صحت ، تعلیم سمیت تمام محکموں کے ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ
ہفتہ 23 جنوری 2016 16:17
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) صوبائی حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لئے پولیس ، محکمہ مال ، ڈسٹرکٹ و ٹاؤنز ، صحت ، تعلیم سمیت تمام محکموں کے ملازمین سے حلف لینے کا فیصلہ کیاہے تاکہ کرپشن محکموں میں نہ ہو سکے ۔
(جاری ہے)
صوبائی حکومت کی جانب سے کرپشن کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے ضمن میں بعض محکموں کی جانب سے صوبائی حکومت کو تجویزدی گئی ہے کہ تمام صوبائی محکموں باالخصوص ایسے محکموں جس سے عوام کے زیادہ لین دین ہوتی ہے ان محکموں کے تمام ملازمین سے باقاعدہ طور پر حلف لیا جائے یہ حلف ان سے قرآن پرلیا جائے ۔
تاکہ یہ ملازمین کرپشن نہ کر سکے ۔ تمام محکموں کے ملازمین سے مرحلہ وار طور پر حلف لیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ملازمین سے حلف جبکہ دوسرے مرحلے میں افسران سے حلف لیا جائے گا ۔ حلف نہ لینے والے ملازمین اور افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے بعض ملازمین سے طلاق پر قسم کی تجویز بھی دی گئی ہے دونوں تجاویز پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما ء کرام سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے ۔ صوبائی حکومت نے کرپشن کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات شروع کئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.