رنگدار شیشوں اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے : سی ٹی او

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جنوری 2016 16:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء )چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رنگدار شیشوں اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے جس دورانک77345 رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سرکاری بیان کے مطابق سی ٹی او نے ایس پیزاور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس مہم کی کامیابی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں، عوام کی مدد،راہنمائی اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔

۔سٹی ٹریفک پولیس کی اس مہم کے دوران ابتک رنگدار شیشے والی981گاڑیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کریں اور وارڈنز کو بریف کریں کہ انسدادی کارروائی کے دوران شہریوں سے نرمی سے پیش آئیں تاہم قانونی کارروائی بھی یقینی بنائیں ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں سے از خود بلیک پیپرز اتارکر قانون پسند اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔