بلدیہ سرگودھا کنگال ہوگئی ، اہلکار عوام سے چندہ لیکر کام چلانے لگے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جنوری 2016 16:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 23 جنوری۔2015ء ) میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں ٹریکٹر ٹرالیاں ‘ بالٹیاں‘ بانس‘ رسے اور دیگر حفاظتی سامان نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گیا ہے خاکروب اور سینٹری ورکرز اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں سے چندا وغیرہ اکٹا کرکے بانس بالٹیاں رسے کیل اور کسی وغیرہ لیکر گٹروں کی صفائی وغیرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں صفائی کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ سرگودھا مالی مشکلات کا شکار ہے اور یہ شہریوں کیلئے سفید ہاتھی ہے۔