تحصیل باڑہ میں سپرہ ڈیم میں کام کر نے والے 38مزدور دم گھٹنے سے بے ہوش ‘ حالت تشویشناک

ہفتہ 23 جنوری 2016 14:18

باڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء)تحصیل باڑہ میں سپرہ ڈیم میں کام کرنیوالے 38مزدوردم گھٹنے سے بیہوش ہوگئے جنہیں سخت تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مزدور ڈیم کی ٹنل میں صفائی کا کام کر رہے تھے جہاں وہ دم گھٹنے سے بیہوش ہوئے ‘ واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی متاثرہ مزدوروں کو ڈوگرا ہسپتال باڑہ منتقل کیا گیا جہاں تمام مزدوروں کی حالت تشویش ناک ہے ‘تشویشناک حالت کے پیش نظر تمام مزدوروں کو فوری طور پر پشاور منتقل کیا گیا۔