اقتدار کیلئے رسہ کشی، شہرقائدکچرا کنڈی اورغلاظت کاڈھیربن گیا
بدبو دار سڑکیں، گندی گلیاں ، ابلتے ہوئے گٹر کراچی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سندھ سرکار بھی بے خبر،شہریوں کا اعلیٰ عدلیہ اور وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ہفتہ 23 جنوری 2016 14:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جنوری۔2016ء) اندھیر نگری چوپٹ راج ، شہری بے بس اور لاچار۔ سندھ سرکاربے فکر پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور صوبہ سندھ کا دارلحکومت کراچی انتظامیہ کی غفلت کے باعث کچرا کنڈی اور غلاظت کا ڈھیربن گیا۔شہریوں نے اعلیٰ عدلیہ اور وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے چھ بڑے اضلاع میں جگہ جگہ پھیلی گندگی شہریوں کا جینا عذاب کرنے لگی ہے۔
ابلتے ہوئے گٹر ، گندے پانی کے جوہڑ اسپتال اور اسکول کے ساتھ ساتھ بنی کچرا کنڈی علاقے میں بیماریاں پھیلا رہی ہے۔ضلع جنوبی کا حال بھی کچھ جدا نہیں ہیں ۔ صدر کے علاقے میں گھروں کے ساتھ ساتھ کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر موجود ہیں ۔ تعفن زدہ گلیوں میں لوگوں کا آنا جانا دشوارہوگیا ہے۔(جاری ہے)
ضلع کورنگی کے رہائشی گھر کا دروازہ کھولتے ہی بچوں کا استقبال گٹر کا پانی کرتا ہے۔
شہری بند گٹر خود ہی کھولنے کی کوشش کرتے ہیں۔ضلع سینٹرل میں نارتھ کراچی کی بدبو دار گلیوں میں ابلتے ہوئے گٹروں کے پانی سے بچنے کے لئے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹی چھوٹی نالیاں بنا لی ہیں۔ ضلع ویسٹ میں کچرے کے ڈھیر پر کوؤں کا ڈیرا ہے۔ ساتھ ساتھ جانور بھی کچرے کی ڈھیر کی وجہ سے رہائشی علاقے کا رخ کر لیتے ہیں۔صوبائی حکومت اور کراچی انتظامیہ نے خاموشی کا روزہ رکھ لیاہے۔شہریوں نے اعلیٰ عدلیہ اور وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.