کراچی،ملک سہیل حسین ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کوآرڈینیشن مقرر

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے ملک سہیل حسین کو ایف پی سی سی آئی کا چئیرمین کوآرڈینیشن مقرر کر دیا ہے۔ ملک سہیل کی ذمہ داریوں میں وفاقی وزراء و اعلیٰ حکام، مختلف سرکاری و غیر سرکاری محکموں، نجی شعبہ، ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس و ریجنل دفاتراور تمام چیمبروں و تجارتی تنظیموں سے رابطہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ ملک سہیل نے اپنے آپ کو اس عہدے کا اہل ثابت کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ پہلے سے زیادہ لگن سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براہ ہونگے اورایف پی سی سی آئی کے مقاصد کی تکمیل میں معاون ثابت ہونگے۔ یو بی جی کی چئیرمین افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور دیگر رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں ملک سہیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ انکی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :