تاریخ میں پہلی بار روس پاکستان کے ساتھ فوجی مشقیں کریگا
ہفتہ 23 جنوری 2016 13:26
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) روس کی فوج رواں سال 7 بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی، جن میں پاکستان کے ساتھ تاریخ کی پہلی فوجی مشق بھی شامل ہے۔روسی خبر رساں ادارے ’طاس‘ کی رپورٹ کے مطابق روس کی آرمی کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے کہا کہ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہم نے 7 مشترکہ فوجی مشقیں شیڈول کی ہیں، جن میں روس اور ویتنام کے علاوہ پہلی بار روس اور پاکستان کے درمیان فوجی مشقیں بھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کی پہلی مشترکہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقے میں ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ روسی فوج رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم کی مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں، امن مشن 2016، کلیکٹیو سکیورٹی ٹریٹی تنظیم کی مشترکہ امن مشقوں، فرنٹیئر 2016 جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کی فوجی مشق، اندرا 2016 روس۔(جاری ہے)
ہندوستان کی مشق اور سیلنگا 2016 روس۔
منگولیا فوجی مشق میں بھی حصہ لے گا۔ریڈیو فری یورپ کی رپورٹ میں روسی آرمی کے کمانڈر ان چیف کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ روس اپنی بری فوج کو نیٹو ممالک کی فوجی مشقوں کے مقابل لانے کے لیے رواں سال مزید چار ڈویڑنز قائم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک ڈویڑن فورسز کے مرکزی گروپ کے ساتھ تعینات ہوگا، جبکہ تین روس کی ملٹری فورسز کے مغربی گروپ کے ساتھ تعینات کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.