ڈیرہ اسماعیل خان : اقتصادی راہداری سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،محمد مہربان بلوچ

ہفتہ 23 جنوری 2016 13:25

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما وضلعی ممبر مجلس عمومی یونٹ سالار محمد مہربان بلوچ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام کا آغاز اور مکمل عملدرآمد قائد پارٹی مولانا فضل الرحمن کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

محمد مہربان بلوچ نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تکمیل سے ڈیرہ شہر کی ترقی میں نئے دور کا آغاز ہوگا اور روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ شہر اور اس کے گردونواح میں سوئی گیس منصوبے کی منظوری جے یو آئی پارٹی کا شاندار کارنامہ ہے اس منصوبے سے علاقے کے ہر گھر گھر میں گیس پہنچے گی ،انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا قلع قمع ہوگیا ہے ملک کو امن کا گہوارہ بنا کردم لیں گے ،انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(ف) وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں اپنے مشن پر کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے ہم اپنے قائدین اور علماء کی حفاظت اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :