سماہنی ‘نوجوان سیاسی وسماجی راہنماء چوہدری محمد علی انصاف ٹائیگرز فورس گلف کے صدر‘چوہدری سفیر افضل سیکرٹری جنرل منتخب

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:54

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء) حلقہ 6سماہنی سے تعلق رکھنے والے نہایت ہی باصلاحیت وباکردا ر نوجوان سیاسی وسماجی راہنماء چوہدری محمد علی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پلیٹ فارم سے انصاف ٹائیگرز فورس گلف کے صدرجبکہ حلقہ سماہنی ہی سے تعلق رکھنے والے متحرک نوجوان راہنماء چوہدری سفیر افضل انصاف ٹائیگر ز فورس گلف کے سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔

تنظیم سازی کے سلسلہ میں صدر اور سیکرٹری جنرل کے علاوہ دیگر عہدوں کا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے سنیئر راہنماء چوہدری خورشید متیال کو چئیرمین برائے پولیٹیکل افئیرز ،سردار شبیر سنیئر نائب صدر،سردار ماجد شریف چیف آرگنائزر ،ولید بن آمین ڈپٹی چیف آرگنائزر ،عمران یونس فنانس سیکرٹری ،چوہدری کامران گورسی ڈپٹی فنانس سیکرٹری جبکہ راجہ وقار خان سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد علی کے صدر اور چوہدری سفیر افضل کے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے ہونے پر گلف ممالک کے ساتھ ساتھ حلقہ 6سماہنی کے اندر بھی انصاف ٹائیگرز اور عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔مختلف عوامی شخصیات نے اپنے تاثرات کا اظہا رکرتے ہوے کہا کہ چوہدری محمد علی کے انصاف ٹائیگرز فورس کے صدر اور چوہدری سفیر افضل کے سیکرٹری جنرل بننے پر تحریک انصاف صرف گلف کے اندر ہی نہیں بلکہ حلقہ 6سماہنی کے اندر بھی مضبوط ومربوط ہو گی کیونکہ دونوں نوجوان راہنماء حلقہ سماہنی کے اندر بھی اپنا بھرپور اور تعمیری سیاسی کردار رکھتے ہیں ۔

حلقہ 6سماہنی سے تحریک انصاف اور یوتھ فورس کی جملہ قیادت نے چوہدری محمد علی اور چوہدری سفیر افضل کو گلف کے اندر اہم جماعتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی طورپر مبارک باد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :