لیہ : کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی ، 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار، تین ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 23 جنوری 2016 12:22

لیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2016ء) : لیہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر تے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں سے متعلق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم نے لیہ کے علاقہ چوک اعظم میں چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی جبکہ ٹیم پر دستی بم بھی پھینکے۔

سی ٹی ڈی ٹیم نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، بارود ،دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :