نجکاری آرڈیننس، پی آئی اے ملازمین سراپا احتجاج

ہفتہ 23 جنوری 2016 12:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قومی ایئرلائنز کی نجکاری سے متعلق بل کی منظوری کیخلاف سی بی اے میں موجود ائیرلیگ کے تحت ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ چئیرمین سی بی اے شمیم اکمل نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے ملازمین پررحم کرے بصورت دیگر فلائٹ آپریشن بند کردیں گے۔قومی اسمبلیمیں پی آئی اے نجکاری سے متعلق بل کی منظوری کے خلاف سی بی اے میں موجود ائیرلیگ کے تحت ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سی بی اے چئیرمین شمیم اکمل کا کہنا تھا کہ ملازمین ذہنی ازیت میں مبتلا ہیں حکومتی اقدام سے مزدور تنظیموں کے اپنے اپنے انداز اور خیالات ہیں لیکن ہمیشہ سچ اور حق کو سمجھتے ہوئے ہر تنظیم کو اس کے لیئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت کا نمائندہ نہیں بلکہ مزدوروں کا نمائندہ ہوں ،ظلم کے خلاف ہوں ،آپ کے روزگار کا تحفظ کا مینڈیٹ لیا ہے اس کی خاطر جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی گئی تو واضح کردیتے ہیں کہ پھر حکومت بھی نہیں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :