کراچی، ڈیفنس میں وفاقی وزیر غلام مرتضی ٰ جتوئی کے گھر پر حساس اداروں کا چھاپہ

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر کے گھر پر حساس اداروں پر چھاپہ مار کر بیٹے اور 2پولیس محافظوں کو حراست میں لے لیا ہے،کارروائی کے موقع پر وفاقی وزیر گھر پر نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے وفاقی وزیر غلام مرتضی ٰ جتوی کے گھر پر چھاپہ مار کران کے بیٹے کو 2محافظوں سمیت حراست میں لے لیاہے۔ڈیفنس کے گھر پر مارے گئے چھاپہ کے دوران وفاقی وزیر گھر پر موجود نہیں تھے ،تاہم حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :