کراچی ،گھر پر چھاپہ ، غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے اور 2محافظ زیر حراست،نامعلوم مقام منتقل

ہفتہ 23 جنوری 2016 11:30

کراچی ،گھر پر چھاپہ ، غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے اور 2محافظ زیر حراست،نامعلوم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جنوری۔2016ء ) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھر چھاپہ مار کر انکے بیٹے اور 2 محافظوں کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز -7میں واقع وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھرقانون نافذ کرنیوالے ادار ے کے اہلکاروں نے چھاپہ مار ااور غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے بلال مرتضی جتوئی اور 2 پولیس کے گن مین کو حراست میں لے لیا۔

چھاپہ کے وقت وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی گھر پر موجود نہیں تھے، غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے سمیت حراست میں لیے گئے افراد کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ،علاقہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی ۔