راجر فیڈرر نے 300 واں میچ جیت کر گرینڈ سلم میں نئی تاریخ رقم کردی

جمعہ 22 جنوری 2016 23:21

راجر فیڈرر نے 300 واں میچ جیت کر گرینڈ سلم میں نئی تاریخ رقم کردی

برسبین(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری- 2016ء) سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن میں گریگور دمتروو کو شکست دے کر 300 واں گرینڈ سلم میچ جیت لیا۔

(جاری ہے)

برسبین میں جاری آسٹریلین اوپن کے تیسرے راوٴنڈ کے میچ میں سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے بلغاریہ کے گریگور دمتروو کو 4-6، 6-3، 1-6 اور 4-6 سے شکست دی۔ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں یہ 34سالہ راجر فیڈر کی 300 ویں فتح تھی۔دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں 5 مرتبہ کی گرینڈ سلم چیمپیئن ماریا شراپوا نے امریکا کی لورن ڈیوس کو شکست دے کر ٹینس مقابلوں میں اپنی 600 ویں کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ ہر سال 4 گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن، یو ایس اوپن، ومبلڈن اور فرنچ اوپن کھیلے جاتے ہیں۔