کراچی کے علاقے کورنگی میں زہریلی چیز کھانے سے 7 بچے بے ہوش ہوگئے

جمعہ 22 جنوری 2016 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے کورنگی میں زہریلی چیز کھانے سے 7 بچے بے ہوش ہوگئے ہیں، جن کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کو کراچی میں 10 سالہ جواد غلفام، 13 سالہ حماد غلفام، 10 سالہ حماد عرفان، 8 سالہ انیق اور 10 سالہ مصطفی بے ہوش ہوگئے۔ بچوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :