کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اوردیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، ترجمان رینجرز

جمعہ 22 جنوری 2016 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقوں لیاقت آباد اور کورنگی میں کارروائیوں کے دوران ڈکیت گروہ کیکارندے سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کا دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک اور سیکڑوں مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :