عبدالحامد بدایونی کالج کی بدحالی پرن لیگ سندھ کا اظہار افسوس

جمعہ 22 جنوری 2016 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے نائب صدر نجیب اﷲ خان نیازی نے چیئرمین یاؤس سے اپنے مذمتی بیان میں عبدالحامد بدایونی کالج کی آتشزدگی کے چار ماہ گذر جانے کے باوجود کسی بھی حکومتی اہلکار کا دورہ نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ایک انسان کا بنیادی حق ہے لیکن لسانیت کی بنیاد پر کالج کو نظر انداز کرنا انتہائی افسوس ناک رویہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ کالج کی لائیبریری کے چھت کے ستون اپنی بنیادیں چھوڑ چکے ہیں اور لائیبریری کی مکمل چھت آتشزدگی کے بعد مسلسل زمین دھسنے کے سبب ستون کے سہاروں کے بغیر محض کمزور دیواروں پر کھڑی ہے جو کسی بھی وقت سانحے کا سبب بن سکتی ہے ۔ پس ماندہ علاقے میں جس کالج میں ہزار سے زائد طلبا کامرس و سائنس کی تعلیم حاصل کیا کرتے تھے اب وہاں صرف 300رہ گئے ہیں جو کالج کی مخدوش حالت کے پیش نظر قلیل تعداد میں آتے ہیں۔ سندھ کے محکمے ورکس اینڈ سروسز نے 2002 میں سروے میں کالج کی عمارت کو خطرناک قرار دیکر دوبارہ تعمیر کرنے کی سمری بھیجی تھی لیکن وہ سمری دھول مٹی میں دفن ہو کر رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :