پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام حیدرآبادشہرکی تمام مساجدمیں باچاخان یونیورسٹی شہیدوں کے حق میں خصوصی دعائیں

حکمران بے حس ہوگئے ہیںآ پریشن ضرب عضب اورنیشنل ایکشن پلان کومتنازعہ بنارہے ہیں،رہنما پاکستان سنی تحریک کاقادری مسجد میں خطاب

جمعہ 22 جنوری 2016 22:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان سنی تحریک حیدرآباد کے زیر اہتمام باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اساتذہ اور طالبعلموں کے درجات کی بلندی کے لیے شہید کی تمام چھوٹی بڑی مساجد وں میں نماز جمعہ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ملکی استحکام اور شہدائے پاکستان کے لیے دعائیں کی گئی ۔

پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما خالد حسن عطاری نے قادری جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران بے حس ہوچکے ہیں سیاسی جماعتوں کے رہنما آپریشن ضرب اور نیشنل ایکشن پلان کو ایک سازش کے تحت متنازعہ بنارہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان سے سیاستدانوں کی کرپشن سامنے آگئی ہے اور پارلیمنٹ میں بیٹھ کر نیشل ایکشن پلان کے خلاف تقریریں کرنے والوں کی دال روٹی بند ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں بیٹھے سیاستدانوں ملک اور عوام سے مخلص نہیں ہیں۔سیاستدان امریکی ایجنٹ بنے ہوئے ہیں انہیں ملک میں ہونیوالی دہشت گردی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ سیکورٹی فورسز کے جوان اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملکی دفاع مضبوط سے مضبوط تر بانا رہے ہیں۔ جب کہ حکمران اور پارلیمنٹ میں بیٹھے سیاستدان صرف بیانات اور تقاریر سے کام چلا رہے ہیں ۔

قوم حالت جنگ میں ہے اور نام نہاد سیاستدان اپنی کرپشن چھپانے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے خلاف باتیں کرتے نظر آتے ہیں جس سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں ہمارے سیاستدانوں نے پاکستان کی مقدس پارلیمنٹ کو مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ عوام بھوک افلاس میں مبتلا ہے صرف اپنے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتی نظر آتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایسے بے حس حکمرانوں کو ایوانوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیں جنہیں ملک اور قوم کااحساس نہ ہو اور دہشت گر دوں کے خلاف بھر پور انداز میں آپریشن مزید بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :