آغانواب شاہ کومشیروزیراعلیٰ بلوچستان نامزدکیاجائے ،پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ بلوچستان کی وزیراعلیٰ سے اپیل

جمعہ 22 جنوری 2016 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے رہنماؤں امیر خان اچکزئی اور محمد عرفان بیگ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آغا نواب شاہ صاحب نے نہ تو یوتھ ونگ کے صدر ہیں اور نہ ہی وہ کسی عہدے کے خواہش مند ہیں بلکہ یوتھ ونگ کے رہنماؤں اور ورکروں کی یہ دلی تمنا ہے کہ پارٹی کے عظیم تر مفاد میں انہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر کی حیثیت میں نامزدگی عمل میں لائی جا ئے بعض عناصر کی جانب سے یہ تاثر دینا قطعی غلط ہے کہ وہ یوتھ ونگ کی صدارت کیلئے لابنگ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آغا نواب شاہ پارٹی کے سینئر رہنماء ہے انہوں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ یوتھ ونگ کے کارکنوں کی ہمیشہ سے سر پرستی کی ہے اور ان کی مشکلات کو حل کر نے کیلئے یوتھ ونگ کے کارکنوں کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے موصوف حق اور اصول کی بات کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ آغا نواب شاہ نے پارٹی کو پشتون بیلٹ میں فعال کر نے کیلئے شروع دن سے وہ متحر ک ہے ہے اور ان کی کوششوں کی بدولت ہر علاقے سے ان کی قیادت میں سینکڑوں مختلف قبائل کے لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اور دور دراز علاقوں میں پارٹی کیلئے بنیادی یونٹس بھی تشکیل دیئے ہیں جو آج وہ تناور درخت کی مانند وہ پارٹی کی مزید رہنمائی کرتے ہوئے لو گوں کو پارٹی کی طرف راغب کر دیا ہے چنانچہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے یہ التماش ہے کہ وہ یوتھ ونگ کے کارکنوں کی دیرینہ خواہشات کو مد نظر رکھتے وہئے انہیں مشیر نامزد کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :