مساکاڈزا کا بنگلہ دیشی باولرز پر لاٹھی چارج،زمبابوے آخری ٹی 20 میں فتحیاب

جمعہ 22 جنوری 2016 22:26

مساکاڈزا کا بنگلہ دیشی باولرز پر لاٹھی چارج،زمبابوے آخری ٹی 20 میں فتحیاب

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) زمبابوے نے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو 18رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 2.2سے برابر کر دی۔ سیریز کے پہلے دونوں میچ بنگلہ دیش نے جیتے ہیں لیکن آخری دونوں میچوں میں زمبابوے کے کھلاڑیوں نے شاندار کم بیک کیا اور سیریز کو برابر کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ٹیم نے مساکاڈزا کے شاندار 93رنز کی بدولت چار وکٹوں پر 180رنزبنائے۔

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کا آغاز تباہ کن تھا اور صرف 17رنز پر چار کھلآری آوٹ ہوگئے توہم اس کے بعد محمود اللہ کے 54رنز کی بدولت ٹیم 19اوورز میں 162رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔مڈ زیوا نے چار اور چیسورو نے تین کھلاڑی آوٹ کئے۔مسا کاڈزا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :