بگ بیش:میلبورن سٹارز کی پرتھ سکارچرز کو شکست، فائنل میں پہنچ گئی
جمعہ 22 جنوری 2016 22:26
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)بگ بیش کے دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز نے پرتھ سکارچرز کو 7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جو 24جنوری کو کھیلا جائے گا۔ میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل میں میلبورن سٹارز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔
(جاری ہے)
پرتھ سکارچرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں7وکٹوں پر صرف 139رنز بنا سکی۔
ایڈم ووجز نے 52اور کلنگر نے 44رنز بنائے۔وورل نے 3کھلاڑی آوٹ کئے۔ جواب میں میلبورن سٹارز نے ہدف 3وکٹوں پر 18.1اوورز میں حاصل کر لیا۔کیون پیٹرسن نے 62اور سٹوئنز نے44رنز بنائے۔پیٹرسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اب 24جنوری کو میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.