چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز الاحسن سے تلہ گنگ بار کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 22 جنوری 2016 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سے تلہ گنگ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں بار کے صدر ملک فہیم اعوان اور سیکرٹری عامر محبوب سمیت دیگر عہدیدار اور وکلاء رہنماء شامل تھے۔

(جاری ہے)

وکلاء رہنماؤں نے وکلاء اور سائلین کی آسانی کیلئے فاضل چیف جسٹس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور بار ایسو سی ایشن کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ معیاری اور فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کے تمام مسائل کا حل عدالت عالیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔