بلوچستان سے پسماندگی ختم کر نے کیلئے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نا ہو گا ، مفتی گلاب کاکڑ

بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا نے کیلئے تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جہاں سے نوجوان تعلیم حاصل کر کے ہی اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں ،رہنماء جے یو آئی

جمعہ 22 جنوری 2016 22:06

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان سے پسماندگی ختم کر نے کیلئے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر نا ہو گا بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا نے کیلئے تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جہاں سے نوجوان تعلیم حاصل کر کے ہی اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جی ٹی اے ضلع شیرانی کے تربیتی کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری مالیات حاجی حسن شیرانی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین قاضی احمدخوستی ،ضلعی امیرمولوی شمس الدین ،ضلع شیرانی کے جنرل سیکرٹری مولوی احمدحریفال ،جے ٹی آئی ضلع شیرانی کے صدرسردارخان حریفال اورحافظ مشو شیرانی نے بھی خطاب کیا رکن صوبائی اسمبلی مفتی گلاب کاکڑ نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام سیاسی تنظیم ہے۔

(جاری ہے)

طلباء اپنی تمام تر توانائیاں تنظیم کی فعالیت پر صرف کریں طلباء کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حصول علم پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ دین دار طبقے کی وحدت کیلئے اپنی تما م صلاحیتوں کو بروئے کارلاکر ہی جماعت کادفاع کرسکتے ہیں۔ جے ٹی آئی کے ورکرزاپنے علم ومطالعہ کی بدولت دوسروں سے مباحثہ ومناظرہ میں سرخروہوں گے۔اوراپنی جماعت کا پیغام موثراندازمیں پیش کرسکیں گے۔

جمعیت طلباءء اسلام اورجمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے بے پناہ قربانیاں دیں ۔جسکے نتیجے میں آج جماعت ایک ملک گیرپارٹی بن کرابھری ہے۔اللہ اوررسول کی ہدایات کی روشنی میں ہماراہرعمل خدمت ہے۔علماء کرام کے درمیان بیٹھنا ان سے راہنمائی حاصل کرنا اوران کا پیغام عام کرنا بھی خدمت ہے۔ہماری بھرپورکوشش ہے۔کی جمعیت ایک ہو اوراس میں مکمل اتحاد واتفاق ہو۔

۔مقررین نے کہاکہ کامیاب کنونشن کے انعقاد پر جے ٹی اے شیرانی کے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان پر زوردیا۔کہ وہ پہلے اپنی تمام توجہ اپنی تعلیم پر مرکوزرکھیں اورساتھ ساتھ جماعت کے پیغام کو بھی پھیلائیں۔مقررین نے کہاکہ جے ٹی آئی نرسری ہے۔جس سے ہمارامستقل وابستہ ہے۔کنونشن اس بات کا ثبوت ہے۔کہ جمعیت ایک مضبوط قوت ہے۔اورصحیح معنوں میں عوام کی راہنمائی کررہاہے۔اپنے شہداء اوراکابرین کے افکاراورجمعیت کے منشورپرمن وعن عمل کرکے کامیاب ہوسکتے ہیں۔مقررین نے کارکنوں پر زوردیاکہ وہ امراء کی اطاعت کے ساتھ ساتھ جمعیت کا پیغام گھرگھرپہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :