نیشنل ایکشن پلان کے ایک بھی نقطے پر عمل درآمد نہیں کیاجارہاہے ‘کہاں گئے وہ لوگ جودہشتگردی کوجہادکانام دیتے تھے ‘ چارسدہ یونیورسٹی پر حملہ باچاخان کے فلسفے پر حملہ ہے جوپختون قوم کو بتایاتھاکہ عدم تشدد ‘علم کا حصول ہرصورت میں ممکن بناؤ

عوامی نیشنل پارٹی ولی کے چیئرپرسن بیگم نسیم ولی خان کی پریس کانفرنس

جمعہ 22 جنوری 2016 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی ولی کے چیئرپرسن بیگم نسیم ولی خان نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے ایک بھی نقطے پر عمل درآمد نہیں کیاجارہاہے کہاں گئے وہ لوگ جودہشتگردی کوجہادکانام دیتے تھے چارسدہ میں یونیورسٹی پر حملہ باچاخان کے اس فلسفے پر حملہ ہے جواس نے پختون قوم کو بتایاتھاکہ عدم تشدد کارویہ اور علم کا حصول ہرصورت میں ممکن بناؤ۔

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم نے کہاکہ دہشتگرد تعلیم کا راستہ روکنے کیلئے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں لیکن بتایاجائے کہ دہشتگردی کاآغازکہاں سے ہوا ضیاء الحق جواپنے آپ کو سب سے اچھا مسلمان ثابت کرنے کی کوشش کررہے تھے اور پختونوں کو کیمپوں میں بھرتی کرکے جہادکے نام پر دوسرے ملکوں کو بھجواتے تھے تویہ یاد رکھناچاہیے کہ جب تم پڑوسیوں کے ملک میں آگ لگاؤگے توجواب میں وہ پھول نہیں بھیجیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج بھی آزادخارجہ پالیسی نہ ہونے کے باعث ہم امریکہ کے غلام ہیں اورپورے کھیل کامیدان صرف امریکہ کا سجایاہواہے حکمران یہ سمجھنے سے قاصرہیں کہ پاکستان کے چار صوبے ہیں رنگ برنگی بسیں اور چمک صرف ایک علاقے تک محدود ہے لیکن میں یہ پوچھتی چلوں کہ دہشتگردوں کی جوتنظیمیں پنجاب میں ہیں وہ آج تک کیوں آزادہیں۔ہمارے دہشتگردوں توان کی اپنی اولادہیں بیگم نسیم نے کہاکہ نیب خود بدعنوانی کوقانونی شکل دے رہاہے پندرہ ارب روپے کی کرپشن جس شخص نے کی ہے اس کو صرف پچیس کروڑروپے میں رہاکردیاگیا جن لوگوں کے پاس میرے دورمیں 72اور73ماڈل کی گاڑیاں ہوتی تھیں آج ان کے پاس دواورتین بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔

میرے دور کے کچے مکان والوں کے پاس آج تین تین کنال کی کوٹھیاں ہیں جوکرپشن کرے اس کو پھانسی پر چوکوں پر لٹکایاجائے۔پریس کانفرنس کے موقع پر بیگم نسیم ولی خان کے ہمراہ عطیف الرحمن اور فریدبھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :