آفریدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،مساکاڈزا زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے 11 ویں بلے باز بن گئے

جمعہ 22 جنوری 2016 21:20

آفریدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،مساکاڈزا زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانیوالے 11 ویں ..

کھلنا ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) زمبابوین ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ہملٹن مسکڈزا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بلے باز بن گئے، انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 93 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، اس کے ساتھ ساتھ مسکڈزا نے بڑی اننگز کھیلنے کا ملکی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھلنا میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں مسکڈزا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 58 گیندوں پر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے زیادہ رنزوں کی فہرست میں آفریدی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ مسکڈزا نے ملک کی طرف سے بڑی اننگز کھیلنے کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ مسکڈزا نے 44 میچز میں 1320 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی دس نصف سنچریاں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :