لکی مروت ‘سلیم سیف اللہ خان کا باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت

جمعہ 22 جنوری 2016 21:17

لکی مروت۔22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء سلیم سیف اللہ خان نے باچاخان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کوجاری ہونیوالے بیان میں سلیم سیف اللہ خان نے سانحے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور غمزدہ خاندانوں سے دلی یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے صوبائی حکومت پر زوردیا کہ وہ صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ واقعہ کسی المیہ سے کم نہیں تاہم ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادی پر اقدامات کرنا اشد ضروری ہیں۔