پہلا انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ،مزید دو میچوں کا فیصلہ

شاہین کلب اور ناردرن سپورٹس نے اپنے میچز جیت لئے

جمعہ 22 جنوری 2016 18:03

پہلا انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ ،مزید دو میچوں کا فیصلہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ پر جاری پہلے انصاف انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا،شاہین کلب نے البلال کلب کو21رنز جبکہ ناردرن سپورٹس نے بشیر بلور کلب کو 3وکٹوں سے ہراکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔پہلے میچ میں بشیر بلورکلب نے پہلے کھیل کر136رنز بنائے ،صلاح الدین نے37،نظیف خان نے 25اور فخر عالم نے18رنز بنائے ، ناردرن سپورٹس کی جانب سے عثمان آفریدی نے3،شفاعت اللہ نے2وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اسکے جواب میں کھیل کر ناردرن سپورٹس نے مطلوبہ ہدف7وکٹوں کے عوض 24.2اوورزمیں پوراکیا۔محمد کمال نے30 اور حنیف اللہ نے26رنز سکور کئے ۔بشیر بلور کی جانب سے فخر عالم اور ابراہیم نے دو،دو جبکہ صلاح الدین اور جنید خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسرے میچ میں شاہین کلب نے 30اوورزمیں219رنز بنائے،جسمیں قادر خان نے49،نورالحق نے27رنزسکور کئے۔البلال کلب کے ادریس خان نے دو جبکہ منان اور رسول شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اسکے جواب میں البلال کلب کی پوری ٹیم 15.3اوورزمیں98رنزپر ڈھیر ہوگئی ۔مراد خان نے 42 اور جلال خان نے22رنزبنائے۔شاہین کلب کے فرید اللہ شاہ نے4اور نعمت اللہ نے2وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :