کراچی ،نثار مورائی گروپ نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی آفس کے تالے توڑ کر فشری پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کرلیا

جمعہ 22 جنوری 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) حساس اداروں کو مطلوب نثار مورائی گروپ نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی آفس کے تالے توڑ کر فشری پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کرلیا ہے ۔فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر کو چند ماہ قبل عدالتی حکم پرسیل کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فشری کے ڈائریکٹر سلیم دیدک اور سعید بلوچ کی گرفتار ی کے بعد حساس اداروں کو مطلوب نثار مورائی کے ساتھیوں نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے تالے توڑ کر دفتر پر قبضہ کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں ملوث سلطان قمر کے دست راست نے دفتر کی سیل اور تالا توڑا ۔مذکورہ دفتر کوچند ماہ قبل عدالتی حکم پرتالے لگائے گئے تھے۔2002میں ولی محمدکونثارمورائی نے منیجرتعینات کیاتھاجبکہ ملزمان کے فشری سے فرارکے بعدعدالت کی بنائی گئی کمیٹی نے ٹیک اوورکرلیاتھا۔اس ضمن میں ولی محمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی کے پاس مجھے ہٹانے کا حکم نامہ موجود ہے تو لے آئے وہ چارج چھوڑنے کے لیے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :