گورنر کے پی کے سر دار مہتاب خان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 16:40

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : گورنر کے پی کے سر دار مہتاب خان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ، کورکمانڈر اور آئی جی پشاور سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید مﺅثر کیا جائے گا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی کی حملے کے روز سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔تحقیقاتی کمیٹی پانچ اراکین پر مشتمل ہو گی جو باچا خان یونیورسٹی کی حملے کے روز اور اس سے قبل سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے کر پانچ دن میں تحقیقات سے آگاہ کرے گی۔اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی ابتدائی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا گیا ، اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں کہا گیا کہ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :