کراچی : انسداد دہشت گردی فورس نے پاکستان سے داعش میں بھرتیاں کرنے والے دہشت گرد کی شناخت کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : انسداد دہشت گردی فورس نے پاکستان سے داعش میں بھرتیاں کرنے والے دہشتگرد کی نشاندہی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ملک میں داعش میں بھرتیاں کرنے والا دہشت گرد عبداللہ یوسف شام سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی ہدایت پر کراچی سمیت ملک بھر سے داعش میں دہشت گردوں کی بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق 2014ء میں القاعدہ میں انتشار بعد دہشت گردوں نے داعش کا رُخ کیا ہے۔ عبداللہ یوسف نے داعش کے دہشت گردوں کو وال چاکنگ کا ٹاسک دیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سانحہ صفورہ کے دہشت گرد بھی عبداللہ یوسف کے ذریعے داعش میں شامل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :