لندن سے آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع ، ہنگامی لینڈنگ کروا لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 16:27

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء): لندن سے آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروا لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی نے بتایا کہ لندن سے آنے والی ایک پرواز میں بم کی اطلاع پر اسے ہنگامی طور پر اسٹاک ہوم میں لینڈ کروا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ پرواز میں 72 مسافر سوار تھے جنہیں بحفاظت اُتار لیا گیا ہے جبکہ پرواز کا جائزہ لینے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ تاہم اس پرواز کی کمپنی سے متعلق تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔