پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی دیواریں یادگاری اشیا سے سجنا شروع

جمعہ 22 جنوری 2016 16:27

پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی دیواریں یادگاری اشیا سے سجنا شروع

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ہیڈ کوارٹر کی دیواروں کو یادگاری اشیاء سے سجانا شروع کر دیا ہے ۔ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کی راہداری جس میں پہلی یادگاری دیوار سجائی گئی ۔ پہلے مرحلے میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء میں شریک تمام ٹیموں کے آٹو گراف شدہ بیٹس رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ 2012ء سے لیکر اب متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان کی سیریز کے بیٹس کو بھی اس یادگاری دیوار کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ کچھ دوسرے سوونئیرز رکھے گئے ہیں ۔ یادگاری اشیاء جمع کرنے والے پی سی بی کے مقصود احمد کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے یادگاری اشیاء اکٹھی کر کےانہیں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی زینت بنایا جائے گا ۔