باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ بزدلانہ فعل ہے ۔اختر جاوید

جمعہ 22 جنوری 2016 16:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) آل ایمپلائز ایسوسی ایشن ( نان ٹیچنگ ) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز خیبر پختونخوا کا ایک مذمتی اجلاس صوبائی دفتر یونیورسٹی کیمپس میں زیر صدارت صوبائی صدر اختر جاوید منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی جنر ل سیکرٹری عرفان اللہ خلیل ،چےئر مین مجلس عاملہ محمد عارف سنگین ،فاروق خان ،محمد عابد ملوگوری ،نصراللہ خان ،کے جی ایم سی کے سابق جنرل سیکرٹری بشیر خان اور انفارمشن سیکرٹری جاوید اللہ خٹک کی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ہونے والے دہشت گردی کی پورزور مذمت کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر اختر جاوید نے باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوناک واقع ہے جس میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنا کر علم کی روشنی کو مٹانے کی ناکام کوشش ہے اور پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کو اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے ۔اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا وہ دہشت گردوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دیں۔