تنظیم اساتذہ پاکستان کا صوبائی سطح پر ہر شعبہ کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کرا نے کا فیصلہ

جمعہ 22 جنوری 2016 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) تنظیم اساتذہ پاکستان تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو بہتر اورموثر بنانے کے لیے صوبائی سطح پر ہر شعبہ کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کریں گے تاکہ تمام نگرانان شعبہ جات اپنے اپنے اضلاع میں فعال کردار ادا کریں۔اس سلسلے میں تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ خیبر پختون خوا نے فیصلہ کیاکہ 23 جنوری 2016 کوبعد از نما ز مغرب المرکزی اسلامی پشاور میں تمام اضلاع کے شعبہ تعلیم و تحقیق ، شعبہ متاثرین اساتذہ اورشعبہ خواتین اساتذہ کے ذمہ داران کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپس کے انتظامات مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

تمام اضلاع شعبہ جات کے ذمہ داران کل بوقت شام 5 بجے ورکشاپس میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ اس ورکشاپ میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی متاثرین اساتذہ کے ناظم مصباح السلام ، صوبائی شعبہ متاثرین کے ناظم حکیم سید، صوبائی شعبہ خواتین کے ناظم دوست محمد ، تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختون خوا سیکرٹری ڈاکٹر محمد ناصر ، مرکزی سیکرٹری مالیات خیر اللہ حواری صوبائی ، جائنٹ سیکرٹری عبید اللہ ، سیکرٹری اطلاعات میاں ضیاء الرحمٰن ، سیکرٹری مالیات ششماد خان جھگڑا اور ضلع پشاور کے صدر سکندر خان اور دیگر صوبائی و ضلعی رہنما شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :