خضدار،وزیراعلیٰ بلوچستان کے فنڈز سے اسد آباد میں نیا ٹرانسفارمرنصب کردیا گیا ہے ،محلہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ، ارباب علی زہری

جمعہ 22 جنوری 2016 16:13

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء ) خضدار کے علاقہ اسد آباد میں نیا ٹرانسفارمر تنصیب کرنے کے موقع خطاب کرتے ہوئے ارباب علی زہری نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے فنڈز سے دیگر علاقوں کی طرح خضدار کے علاقہ اسد آباد میں بھی نیا ٹرانسفارمرنصب کردیا گیا ہے جس سے اس محلہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواب ثناء اللہ خان زہری ہر دلعزیز رہنماء ہیں اب جب وہ وزیراعلیٰ بلوچستان بنے ہیں تو عوام کی ان سے بے حد توقعات وابستہ ہیں اور وہ عوام کے مسائل پہلے سے بھی زیادہ بہترانداز میں حل کریں گے ۔

جھالاوان میں خصوصی ترقیاتی منصوبے تشکیل دیں ۔محلہ اسد آباد میں شہریوں کو کافی عرصہ بجلی اور ٹرانسفارمر کے حوالے مسائل درپیش تھے تاہم اب ان کی ٹرانسفار مر کمی کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ایک اور ٹرانسفارمر محلہ اسد آباد کے لئے منظوری دیکر اس کی تنصیب کا کام بھی عمل میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :