مچھ،چارسدہ یونیورسٹی حملہ سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے کیا گیا، ملک دشمن عناصر سرکوبی کیلئے عوام دفاعی اداروں کیساتھ ہے ،ملک اسداللہ سمالانی

جمعہ 22 جنوری 2016 16:13

مچھ ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء (پاکستان مسلم لیگ ن کچھی بولان کے صدر ملک اسداللہ سمالانی نے کہا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی حملہ سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے کیا گیا،ملک دشمن عناصر سرکوبی کیلئے عوام دفاعی اداروں کیساتھ ہیں ،(ن) لیگ ملک کی تعمیر وترقی و قیام امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں اداروں میں گڈگورنس ن لیگ ہی کی بدولت آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مچھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے عوام دفاعی اداروں کیساتھ ہیں انھوں نے کہا کہ ن لیگ نے مختصر عرصے میں ملک میں کرپشن کی ناسور دہشتگردی کی واقعات کی روک تھام میں کردار ادا کیا اور ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے اور کررہے ہیں انھوں نے چارسدہ یونیورسٹی میں معصوم بچوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی حملہ ملک میں سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی سازشوں کا ایک کھڑی ہے لیکن اسطرح کے حملوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں مضبوط ہوئے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی حملے میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔