ڈی سی اوکی ہدایت پر پر بھٹوں پر کم عمربچوں کی مشقت کے خاتمہ کویقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چھاپے جاری

جمعہ 22 جنوری 2016 16:12

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبر کی ہدایت پر اینٹوں کے بھٹوں پر کم عمربچوں کی مشقت کے خاتمہ کویقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھکی طرف سے چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کمالیہ روڈ غوثیہ بھٹہ خشت ،قاضی برکس بھٹہ خشت پر اچانک چھاپے مارکر چائلڈ لیبر پر پابندی کے سلسلہ میں عملدرآمد کروانے کے لیے سخت ہدایا ت جاری کی جس میں مزدوروں کو اپنے بچوں کو سکو ل داخل کروانے اور 15سال سے کم عمربچوں سے مزدوری کروانے پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کی چک نمبر690/32گ ب اور چک نمبر689/31گ ب میں دوبھٹہ خشت مالکان کوچائلڈ لیبر پر عملدرآمد نہ کروانے پر نقد جرمانے عائد کیے اور کسی قسم کی خلاف ورزی پر مقدما ت سمیت بھٹہ خشت سیل کرنے کی وارننگ دی انہوں نے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے لیبرایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب بھٹوں کے خلاف فوری اوربلاامتیازکارروائی کی جارہی ہے اوراس قانون پرسختی سے عملدرآمد کویقینی بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدورکے بچوں کوسکول داخل کرانے اوران کووظیفہ جاری کرنے کاپروگرام مرتب کرلیاگیاہے لہٰذابھٹہ مالکان اوروالدین بچوں سے بھٹوں پرمشقت لینے سے اجتناب برتیں بصورت دیگرقید وجرمانے کی سزاکے ساتھ بھٹہ سیل کردیاجائے گا۔