کراچی، حکومت اور ریاستی اداروں کو دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے ٹھوس اور موٴثر اقدامات کرنے ہونگے ،شہنشاہ نقوی

جمعہ 22 جنوری 2016 16:10

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ چارسدہ یونیورسٹی پشاور ،کوئٹہ ،بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونیوالے خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں ،نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ درسی و تنظیمی نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کو دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے ٹھوس اور موٴثر اقدامات کرنے ہونگے ،اس کے علاوہ شہری اور دیہی علاقوں میں ان سے ہمدردی رکھنے والے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

تاکہ ملک میں امن کا قیام ممکن ہوسکے ،انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بسنے والے تمام طبقات اور اقوام دہشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم پاکستانی فوج کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :