پولیس اور سی پی ایل سی کی کلفٹن میں مشترکہ کارروائی ،مطلوب ڈکیت گرفتار ،اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

جمعہ 22 جنوری 2016 16:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پولیس اور سی پی ایل سی نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ساوٴتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق گرفتار ملزم شاہد عرف آصف کے قبضے سے 4لیپ ٹاپ ،2ٹیب ،17موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ملزم نے اپنے ساتھیوں سمیت کچھ دن قبل کلفٹن انڈر پاس سے 4لیپ ٹاپ چھینے تھے ۔

متعلقہ عنوان :