نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ‘ کھلاڑیوں نے بازوٴں پر سیاہ پٹیاں باندھیں

جمعہ 22 جنوری 2016 15:03

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل چار سدہ حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے گراؤنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دونوں ٹیمیں میچ سے قبل میدان میں آئیں اور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پشاور حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی میں پورے گراوٴنڈ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ‘ کھلاڑیوں نے بازوٴں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔