اقتدار کے تمام راستے مسلم کانفرنس میں سے ہو کر گزرتے ہیں ‘مسلم کانفرنس کشمیریوں کی اولین وبانی اور نظریہ الحاق پاکستان کی خالق جماعت ہے ‘قائداعظم نے دورہ سرینگر میں مسلم کانفرنس کو مسلم لیگ کی نمائندہ اور نعم البدل جماعت قرار دیا تھا

مسلم کانفرنس برطانیہ کے رہنما ذیشان ظفر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 22 جنوری 2016 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) مسلم کانفرنس برطانیہ کے رہنما ذیشان ظفر نے کہا ہے کہ اقتدار کے تمام راستے مسلم کانفرنس میں سے ہو کر گزرتے ہیں مسلم کانفرنس کشمیریوں کی اولین وبانی اور نظریہ الحاق پاکستان کی خالق جماعت ہے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے دورہ سرینگر کے دوران ریاست جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کو مسلم لیگ کی نمائندہ اور نعم البدل جماعت قرار دیا تھا‘مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے اور کمزور دیکھنے والے تقسیم کشمیر کی سازش میں ملوث ہیں اقوام متحدہ کی قرار دادیں بھی مسلم کانفرنس پر ہی بیس کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ذیشان ظفر نے کہا کہ کشمیری زخم خوردہ قوم ہے جس نے 1846سے 1947تک ڈوگرہ سرمراج کے مظالم برداشت کر کیے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کرسی اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ایک نظریے و عقیدے کے لیے جدوجہد کررہی ہے تحریک آزاد کشمیر کے اس بیس کیمپ میں پاور پالیٹکس نے تحریک آزاد کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا انہوں نے پوری کشمیری قوم سے اپیل کی وہ عظیم تر مقصد کے لیے عملی طور پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں