محدود وسائل کو آڑے نہیں آنے دوں گا ، میرپور کے عوام کی خدمت کا خلوص دل سے عزم کیا ہوا ہے،اللہ پاک کی ذات کے کرم ، میرپور کے لوگوں کی محبت سے بھر پور کامیابیاں مل رہی ہیں

ڈائر یکٹر جنرل ادارہ ترقیات چوہدری جاوید اقبال کی مختلف وفود سے بات چیت

جمعہ 22 جنوری 2016 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء)ڈائر یکٹر جنرل ادارہ ترقیات چوہدری جاوید اقبال نے کہا کہ محدود وسائل کو آڑے نہیں آنے دوں گا ، میرپور کے عوام کی خدمت خلوص دل سے عزم کیا ہوا ہے،اللہ پاک کی ذات کے کرم ، میرپور کے لوگوں کی محبت سے بھر پور کامیابیاں مل رہی ہیں ۔ ادارہ ترقیات میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرونگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملنے والے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،انہوں نے کیا کہ عہدے اللہ کی امانت ہو تے ہیں میں نے کو شش کی ہے کہ سائیلین کو فوری ریلیف مل سکے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے مجھ پر بھرپور اعتمادکر کے اس عہدے پر تعینات کیا تھا اسے کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤ ں گا۔

(جاری ہے)

میری خواہش ہے کہ میرپور خوبصورت ہو ۔

اسی وجہ سے شہر بھر میں سائن بورڈ لگائے گئے ہیں۔ منگلا انٹری پوائینٹ کی تزئین و آرائش، منگلا وائے کراس میڈن کی خوبصورتی، صحت و صفائی کے اقدامات سمیت دیگر منصوبہ جات آپ کے سامنے ہیں ۔آدمی کی نیت درست ہو اور اللہ پر بھروسہ ہو تو پھر کچھ کام ناممکن نہیں رہتا ۔ عوام کی خدمت کا عزم ہے ۔ ہر روز دفتر آتا ہوں سائلین کے کام کر کے خوشی محسوس کر تا ہوں ۔ ان سے ملنے والی دعائیں میرا اثاثہ ہیں ۔میر ے لیے یہی بات باعث فخر ہے کہ لوگوں کو مجھ سے ریلیف ملے۔کیو نکہ اہل میرپور نے مجھے تعیناتی کے وقت بے پناہ محبت دی تھی جسے میں فراموش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں لوگ اپنے جائز کاموں کے لیے بلا ججھک مجھ سے رابطہ کریں۔