مسلم کانفرنس کے رہنما چوہدری جمیل تبسم اور ظفر معروف کی سانحہ چار سدہ کی مذ مت

جمعہ 22 جنوری 2016 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری جمیل احمد تبسم، اور امیدوار قانون ساز راجہ ظفر معروف کی ون ٹو ون ملاقات سیاسی امور پر تبادلہ خیال آنے والے انتخابات کے حوالے سے بات چیت سانحہ چار سدہ کی مذ مت تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماؤں راجہ ظفر معروف اور جمیل احمد تبسم کی ون ٹو ون ملاقات ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ اسلام ، پاکستان اور مسلح افواج کیخلاف گھناؤنی سازش ہے ۔

سانحہ چارسدہ کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور دیگر بیرونی قوتیں ملوث ہیں ۔دہشت گرد عناصر معصوم طلبا و طالبات کا قتل عام کرکے پاکستان کو کمزور کرنے کی جن سازشوں میں مصروف ہیں وہ ان کی خواہشات پوری نہیں ہونگی ۔

(جاری ہے)

پوری قوم سپہ سالار افواج پاکستان جنرل راحیل شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ جموں و کشمیر کے عوام سانحہ چارسدہ کے طلباو طالبات کے غم میں برابر کے شریک ہیں انھوں نے کہا کہ سانحہ چارسدہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی ننگی جارحیت اور موساد کی خفیہ ایجنسیوں اور اسلام دشمن قوتوں کے ظالمانہ اور وحشیانہ ظالم کی داستان کومملکت پاکستان اور مملکت جموں و کشمیر کے کروڑوں عوام کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے۔

۔ اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصر کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔پاکستان انشاء اللہ تا قیامت سلامت رہیگا ۔مملکت پاکستان 27رمضان المبارک لیلة القدر کی مقدس رات معرض وجود میں آیا اپنوں اور بیگانوں کی سازشیں دم توڑ گئی۔ قائدا عظم ، علامہ اقبال اور مسلح افواج پاکستان کے باہمت جوانوں کے پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نہ تو کمزور کر سکتی ہے اور نہ ہی میلی آنکھ سے دیکھ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ طلبا اور اساتذہ کا مقدس خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گاطلبا اور اساتذہ نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے جسے کوئی بھی فراموش نہیں کر سکتا ۔

ا سلام دشمن ، پاکستان اور تعلیم دشمن دہشت گردوں کو یہ بات ہرگز نہیں بھولنی چاہیے کہ قلم سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں اسلام میں دہشت گردی اور بم دھماکے حرام قرار دیے ہیں کسی بے گناہ اور معصوم انسانی جان لینا اسلام کا حصہ نہیں ہے مزکورہ رہنماؤں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کو پورے آزاد کشمیر میں مضبوط جماعت بنا کر دم لیں گئے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ریاست کے عوام آج بھی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پرچم تلے متحد ومنظم ہیں میرپور کے ضمنی الیکشن میں وعدے کر نے والے اپنے مفاد حاصل کر چکے ہیں مگر عوام دیکھ رہے ہیں کہ کب ان کی حالت درست ہو گئی ضمیرفروش ہو کر اپنے آپ کو فروخت کر نے بعد بعد عہدے لے کر بھی عوام کے دل نہیں جیت سکتے کشمیریوں کو آزادنہ فیصلے کر نے وقار اور تحریک آزادی کشمیر پاکستان کے استحکام کو تقویت ملے گئی آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس لاکھوں شہیدا اور غازیوں قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس،قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے عظیم مشن کے وارث ہیں مشکل حالات آگئے بڑھنے سے نہیں روک سکتے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں آل جمون وکشمیر مسلم کانفرنس پر چم بلند رکھے گئی جنرل راحیل شریف واحد لیڈر جو عوام اور قوم کی بہترین انداز میں رہنمائی کر رہے ہیں پوری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز کے ساتھ عالمی برادری میں اجاگر کرکے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اکا خطاب ایک بہت بڑا ٹرننگ پوائنٹ ہے مسئلہ کشمیر کو پس پشت میں ڈال کر بھارت کسی بھی صورت کشمیریوں کو ان کے آزادی کے حق سے دور نہیں رکھ سکتا مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کروانے کے لیے جنرل راحیل شریف کی کوششیں انتہائی قابل تحسین ہیں