آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا دور ہو گا ‘عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا اور آزد خطہ میں حقیقی تعمیر وترقی کا نیا سورج طلوع ہو گا‘ نااہل حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ‘موجودہ دور حکومت میں جیالہ نوازی،اقرباء پروری اور کرپشن کی انتہاء کی گئی ‘د ہشتگردی کیخلاف جنگ میں نواز شر یف ‘جنرل راحیل جنرل راحیل شریف کا کردار لائق تحسین ہے

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر کی مسلم لیگ(ن) ہٹیاں بالا کے وفد سے بات چیت

جمعہ 22 جنوری 2016 14:45

ہٹیاں بالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر سابق سپیکر آزادکشمیر نے مسلم لیگ(ن) ہٹیاں بالا کے وفد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا دور ہو گا جس میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا اور آزد خطہ میں حقیقی تعمیر وترقی کا نیا سورج طلوع ہو گاکہا نااہل حکومت آزادکشمیر نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا موجودہ دور حکومت میں جیالہ نوازی،اقرباء پروری اور کرپشن کی انتہاء کر دی گئی ہے شاہ غلام قادر نے کہا کہ د ہشت گردی کے خلاف جنگ میں میان محمد نواز شر یف ،مسلح افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف کا کردار لائق تحسین ہے جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں آزاد کشمیر کے باشعور عوام آزادکشمیر میں حقیقی تعمیروترقی،میرٹ کی بالادستی ،کرپشن فری معاشرے کے قیام اور حقیقی جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے قائد میاں نواز شریف کے بازو مضبوط کریں آنے والا دور انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)کا دور ہو اگا آنیوالے عام انتخابات میں کشمیری عوام کو استحصالی ٹولے سے نجات دلائیں گے ا ور مسلم لیگ (ن)کے کا رکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کسی طور پرمایوس نہیں کیا جائے گا صدرمسلم لیگ(ن)میں محمد نواز شریف پیغام قریہ قریہ پہنچانے کیلئے مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے شبانہ روز جدوجہد کی ہیں ہے آنے والا دور انشاء اللہ مسلم لیگ ن کا دور ہو گا جس میں حقیقی جمہوری اقدار کو فروغ دیتے ہوئے آزادکشمیر کی حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرایا جائے گا کہا ا مسلم لیگ (ن)اقتدار حاصل کر کے آزادخطہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ا اقتدار حاصل کرنے کے بعد قائد میاں نواز شر یف کی ولولہ انگیز ،نڈر اور بے باک قیادت میں آزادکشمیر حقیقی تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا کہ آزاد کشمیر کے عوام پر مسلط نام نہاد عوامی حکومت کے دعویدار اپنی کرپشن چھپانے اور عوام کی توجہ ہٹانے کی غرض سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کے بیان کو غلط رنگ دے کر ایشو بنایا جا رہا ہے جس کے پیچھے کرپٹ حکومت اپنی کرپشن چھپانا چاہتی ہے وفاقی وزیر امور کشمیرچوہدری محمد برجیس طاہر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں مسلم لیگ ن کی ریاست کشمیر میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیئے جا رہے ہیں تا کہ عوام کو گمراہ کیا جا سکے انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ آزاد کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور اچھے برے کی بہتر تمیز رکھتے ہیں مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف آزادکشمیرمیں حقیقی تعمیر و ترقی، جمہوری قدروں کے فروغ،میرٹ کی بالادستی ،تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام اورآزادخطہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کیئے جانے کا وژن رکھتے ہیں ا ہماری خوش قسمتی کہ مخلص کارکنان کی بدولت آج لیگ آزاد خطہ کی بڑی عوامی قوت بن چکی ہے کسی بیساکھی کی یا اتحاد کی ضرورت نہیں ا عوام کے خصوصی تعاون اور محبتوں ہی کی بدولت آج اس مقام پر ہوں آگے بھی اسی طرح تعاون جاری رہا تو انشاء اللہ آزادخطہ کی حقیقی تعمیر و ترقی کیلئے قائدمسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے وژن کیمطابق عملی بنیادوں پر کام کا آغاز کریں گے اور آزادکشمیر کوتعمیروترقی،تعلیم،صحت اور روزگار کے مواقع کے حوالے سے مثالی خطہ بنائیں گے ا کہاس موقع پرشاہ غلام قادر نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے لوگ جوق در جوق مسلم لیگ(ن)کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کے بیان کو غلط رنگ دے کر ایشو بنایا جا رہا ہے جس کے پیچھے کرپٹ حکومت اپنی کرپشن چھپانا چاہتی ہے آزاد خطہ کے باشعور عوام مسلم لیگ ن کو امید کی واحد کرن سمجھتے ہیں مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا اقوام متحدہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرے کہ میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں چار نکاتی ایجنڈہ پیش کر کے کشمیری عوام کی بہترین ترجمانی کی ہے ان کے اس عمل نے کشمیریوں عوام کے دل جیت لیئے ہیں چار نکاتی فارمولہ پر عملدرآمد کر کے جنوب مشرقی ایشیاء میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے تاہم بھارت کی روائیتئی ہ ہٹ دھرمی پر عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں میاں محمد نواز شریف دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں