آرمی پبلک سکول کے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کا جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ پورا نہیں ہوا، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کو دہشت گردوں نے اساتذہ اور طلباء کے خون سے نہلا دیا، چار انتخابی حلقوں کیلئے کمیشن قائم ہو سکتا ہے تو معصوم بچوں اور قابل احترام اساتذہ کے خون ناحق کیلئے جوڈیشل کمیشن کیوں قائم نہیں کیا جاسکتا‘ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان کابیان
جمعہ 22 جنوری 2016 14:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کے شہدا اور زخمیوں کے لواحقین کا جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ پورا نہیں ہوااور باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کو دہشت گردوں نے اساتذہ اور طلباء کے خون سے نہلا دیا۔سینیٹر زاہد خان نے سوال اٹھایا ہے کہ چار انتخابی حلقوں کیلئے کمیشن قائم ہو سکتا ہے تو معصوم بچوں اور قابل احترام اساتذہ اکرام کے خون ناحق کیلئے جوڈیشل کمیشن کیوں قائم نہیں کیا جاسکتا ۔
سینیٹر زاہد خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل نہ کرنے کی وجہ سے بچوں کی قربانیاں رائیگا ں جارہی ہیں قوم کب تک معصوم بچوں کی قربانیاں دیتی رہے گی ۔(جاری ہے)
حملے کی پیشگی اطلاع کے باوجود دہشت گردانہ کارروائی کو نہ روکنا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے مرکزی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں تو دہشت گردی اور دہشت گردوں کے مدد گاروں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔
سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ حملے کوروکنے کی پیش بندی نہ کرنے اور حملہ روکنے میں ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔ عوامی نیشنل پارٹی ملک کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف کھڑی رہے گی ۔اے پی ایس سکول پر حملے کے بعد باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملہ قوم کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔قومی سلامتی کے ذمہ دار ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک صفحہ پر ہو کر دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے یکجا ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.