مسلم لیگ(ن) خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیراہے،ملک رشیدخاں

جمعہ 22 جنوری 2016 14:31

قصور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)اپنے منشورکے مطابق خدمت خلق اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیراہے‘ وسائل کو قوم کی امانت سمجھتے ہوئے ایک ایک پائی ایمانداری سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں پر صرف کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے اپنے خیالات میں کر تے ہو ئے کہاکہ ہم نے بے مقصد دھرنوں سے قوم کے ضائع ہونیوالے قیمتی وقت کی تلافی کا عزم کررکھاہے ۔

انشاء اللہ محنت‘ محنت اور صرف محنت کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی کے منزل حاصل کرینگے‘ ملک سے غربت‘جہالت‘ بیروزگاری اور بجلی کے اندھیرے دور کرکے ملک کو قائداور اقبال کا پاکستان بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں جس سے عوام کو ریلیف مل رہاہے۔