سابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان کی باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعہ 22 جنوری 2016 14:28

استور۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) سابق صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا حوصلہ بلند ہے ۔

(جاری ہے)

دہشت گرد ایسی سفاک کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،حکومت تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ساتھ رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی فرقے یا مذہب سے نہیں ہوتا یہ انسان کے دشمن ہیں اور ان کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔