بھارت کے 15 سالہ کرکٹر پرانیو دھنوادے کی جانب سے ایک اننگز میں 1000 رنزکا پردہ چاک ہونے لگا

جمعہ 22 جنوری 2016 14:23

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) بھارت کے 15 سالہ کرکٹر پرانیو دھنوادے کی جانب سے ایک اننگز میں 1000 رنزکا پردہ چاک ہونے لگا۔پرانیو دھنوادے کو اپنی ریکارڈ ساز اننگز کے دوران 25 چانس ملے، 10 برس کے ’پیسرز‘ سے بولنگ کرائی گئی جبکہ باوٴنڈریز صرف 30 گز کی تھیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پرانیو دھنوادے نے گذشتہ دنوں ممبئی کے ایک اسکول ٹورنامنٹ میں ناٹ آؤٹ 1009 رنز بنائے تھے جو کرکٹ میں کسی بھی لیول پر سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے، اب اب بھارتی میڈیا نے خود ہی اس کا پوسٹ مارٹم کرنا شروع کردیا، تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ اس میچ میں دھنوادے کو مجموعی طور پر25 چانس ملے، ان میں 22 ڈراپ کیچز اور تین اسٹمپنگ شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دھنوادے کو بولنگ کرنے والے ایوش ڈوبے اور سراتھ سولنکھے دونوں انڈر 12 کھلاڑی اور پانچویں کلاس میں پڑھتے ہیں، انھوں نے اس سے پہلے ایک میچ میں 9 سے زائد اوورز نہیں کرائے، کبھی 15 گز سے بڑی پچ پر نہیں کھیلے اور نہ ہی کبھی ان کے ہاتھوں نے فل سائز کی گیند تھامی تھی۔یہ دونوں آریا گروکل کی فرسٹ ٹیم میں شامل بھی نہیں تھے، اسکے باوجود ان سے 20 ، 20 سے زائد اوورز کرائے گے، گراوٴنڈ کی باوٴنڈریز صرف 30 گز کی تھیں جس سے دھنوادے کو چوکے چھکے لگانے کا خوب موقع ملا۔

متعلقہ عنوان :