Live Updates

پسی ہوئی عوام اب پی ٹی آئی کو آئندہ کیلئے اپنا سیاسی مسیحا ماننے کی تیاری کر رہی ہے‘بیرسٹر سلطان

جمعہ 22 جنوری 2016 12:53

ہٹیاں بالا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سا بق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے رکن سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی چوہدری زاہد فریدا یڈووکیٹ نے اسلام آباد میں ملا قات کی اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہے کہ پِسی ہوئی عوام اور روایتی سیاست دانوں سے تنگ آئے ہوئے ووٹرز ، سپورٹرز تیسرے آپشن کے طور پر پی ٹی آئی کو آئندہ کیلئے اپنا سیاسی مسیحا ماننے کی تیاری کر رہے ہیں-اانہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں سونامی ٹکرانے کو ہے جس کے بعد نسل در نسل کرپٹ سیاسی کلچر جڑوں سمیت بہہ جائے گاپی ٹی آئی آزادخطہ میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں ہے تحریک انساف آزاد خطہ میں حقیقی تبدیلی کانعرہ لے کر میدان عمل میں اتری ہے انشاء اللہ آنے والا دورتحریک انصاف کا ہو اگا باشعور نوجوانوں کا جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہونا نہایت خوش آئند ہے ہم انقلابی سوچ لے کر نکلے ہیں آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا گراف زیرو ہے ۔

(جاری ہے)

میرٹ کی پا مالی عروج پر ہے اور عوام ٹھیکیدار ی اور موروثی سیاست سے تنگ آ چکی ہے کہ آذاد خطہ کے عوام نسل در نسل کرپٹ سیاسی کلچر سے عاجز آ چکے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے جاری نام نہاد سیاسی مفاہمت کے ڈرامے کی بدولت کسی تیسری نئی راہ کی تلاش میں ہیں ایسے میں پاکستان تحریک انصاف آزاد خطہ کے عوام کیلئے تازہ اور خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی ہے پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتی ہے ہمارا ایجنڈا چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی ہے جس میں حقداروں کو ان کا حق دہلیز پر ملے،میرٹ کی بالادستی ہو اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی عمرا ن خاں کی قیادت میں متحد و منظم ہے انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں روائیتی سیاستدانوں کو ٹف ٹائم دیں گے آزاد خطہ کے عوام نے حقیقی تبدیلی کے نعرے پر لبیک کہتے ہوئے سیاسی جدوجہد کا نیا علم تھام لیا ہے ا ا جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں کر لیا جاتا اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے عین مطابق حق خودارادیت نہیں دیا جاتا پی ٹی آئی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی بھارت کو عالمی برادری کے سامنے ننگا کر دیا ہے ور اس کے چہرے سے نام نہاد سیکولرازم کا نقاب اتار دیا ہے گے عالمی برادری کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوا کر جنوبی مشرقی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا نے کہا کہ پاکستان و آزادکشمیر کے موجودہ حکمرانوں نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو ریس کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ میرپورکے ضمنی الیکشن کی تاریخ دہراتے ہوئے آزاد کشمیرمیں سیاسی پنڈتوں کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں سیاسی شکست دیں گے تحریک انصاف اس وقت کپتان کی قیادت میں نمبر ایک عوامی جماعت بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات میں آزادکشمیر بھر سے بڑے بڑے سیاسی برج الٹ جائیں گے ساڑھے چار سال سیاسی مفاہمت کی پالیسی اپنا کر عوام کا خون نچوڑنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا چوہدری زا ہد فرید نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو حلقہ پانچ ہٹیاں بالاکے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :